آصفہ بھٹو زرداری نے سندھ میں طویل لوڈشیڈنگ پر سوال اٹھادیا


اسلام آباد (نمائندہ پاکستان کھپے)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی مرکزی رہنما آصفہ بھٹو زرداری نے سندھ میں طویل لوڈشیڈنگ پر سوال اٹھادیا۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران آصفہ بھٹو نے اضافی بجلی کے دعوے کے باوجو د 18، 18 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ پر سوال اٹھادیا۔ہفت روزہ ”پاکستان کھپے “ کے نمائندہ کے مطابق پی پی پی رہنما نے استفسار کیا کہ حکومت کا دعویٰ ہے سرپلس بجلی موجود ہے تو پھر لوڈشیڈنگ کیوں ہو رہی ہے؟۔اس پر وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے جواب دیا اور کہا کہ بجلی نہ ہونا لوڈشیڈنگ کی واحد وجہ نہیں، ریکوری نہ ہونے کی وجہ سے بھی لوڈ شیڈنگ ہوتی ہے۔


Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *