چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے بلوچستان کے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے زرداری ہاﺅس میں ملاقات

اسلام آباد (پاکستان کھپے خصوصی رپورٹ) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے بلوچستان کے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے زرداری ہاﺅس میں ملاقات کی اور بلوچستان میں دہشت گردی کی حالیہ لہر اور بارشوں کے بعد کی سیلابی صورتحال اور اس پر قابو پانے کے اقدامات سے آگاہ کیا۔ ”پاکستان کھپے “ کے ذرائع کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلی سرفراز بگٹی نے بلوچستان کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر بلاول بھٹو نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں سیکورٹی فورسز پر دہشت گردانہ حملے اور حالیہ واقعہ جس میں نہتے شہریوں کو بس سے اتار کر قتل کیا گیا انتہائی قابل مذمت اور افسوسناک ہیں۔


Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *